کے پی ٹی کا پورٹ سے متصل علاقوں میں کلورین واٹر کا اسپرے

منگل 31 مارچ 2020 23:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی ہدایت پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)نے پورٹ سے متصل علاقوں میں کلورین واٹر اسپرے کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کیا گیا ہے اس میں لیاری، جوبلی مارکیٹ، رنچھوڑ لائن، پرانا حاجی کیمپ، ہجرت کالونی، کیماڑی اور سلطان آباد کے علاقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے جاری احکامات کے بعد کرونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں سپرے مہم۔کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے لئے کے پی ٹی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو استعمال میں کیاجارہا ہے، سپرے مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسمعیل نے بھی اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل کو آپس میں رابطے بڑھانے کا کہا ہے اور خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رابطے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ علاقوں میں کلورین واٹر کا سپرے کیا جائے۔