کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برازیل کے منشیات فروشوں نے کرفیو نافذ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 اپریل 2020 23:49

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  برازیل کے منشیات فروشوں نے کرفیو ..

برازیل میں منشیات کے مختلف گینگز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا کام اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ ریو دے جینیرو کے مضافات میں ”سٹی آف گاڈ“ کے نام سے ایک شہر ہے۔ یہ شہر 2002 کی سٹی آف گاڈ فلم کی وجہ سے کافی مقبول ہوا ہے۔اس  گنجان آباد شہر  اور اس کی جھونپڑ پٹی میں  کورونا کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ برازیل کی حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے ۔

ایسے میں اس شہر کے منشیات کے  گینگسٹرز نے  کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا کام اپنے ذمے لے لیے ہے۔ انہوں نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
ایک اخبار میں شائع گینگسٹر کے پیغام میں کہا  گیا”ہم کرفیو اس لیے لگا رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔کوئی بھی گلیوں میں گھومتا نظر آیا، اس  کا علاج کیا جائے گا اور اسے مثال بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بہتر ہے اپنے گھروں میں رہیں کچھ نہ کریں۔ پیغام دے دیا گیا ہے“
برازیل میں کورونا وائرس سے 6500 سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 240 وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے شہر گنجان آباد علاقوں کو متاثر کرنے کی صورت میں بیماری کے بہت زیادہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس علاقے میں پانی اورصحت و صفائی کی سہولیات کی بھی کمی ہے۔سٹی آف گاڈ ہی نہیں بلکہ ملک کے دوسرے شہروں کے گینگسٹرز نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں کرفیو لگایا ہوا ہے۔