گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا ضلع خیبر کے علاقے باڑہ اور ڈوگرہ کا دورہ

جمعہ 3 اپریل 2020 20:02

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا ضلع خیبر کے علاقے باڑہ اور ڈوگرہ کا ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے گزشتہ روزضلع خیبر کے علاقے باڑہ اور ڈوگرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر گورنر کے ساتھ زلمی کرکٹ فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔گورنر اور جاوید آفریدی نے کرونا صورتحال کے باعث بے روزگار مزدور خاندانوں میں راشن(آٹا، گھی، چینی ودیگر کھانے کا سامان)تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

گورنر شاہ فرمان نے ڈوگرا ہسپتال باڑہ میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی کٹس اور ماسک بھی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ کرونا صورتحال میں حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ہم سب کے مال پر مفلس، غریب اور یتیم لوگوں کا حق ہے،پاکستانی قوم نے ہمیشہ متحد ہو کر قدرتی آفات اور آزمائشوں کا ڈت کر مقابلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچائو کیلئے عوام احتیاط کریں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں،قبائلی عوام فکرمند نہ ہوں، حکومت قبائلی علاقوں پر پوری توجہ دے رہی ہے،زلمی فائونڈیشن کی جانب سے مستحقین کیلئے راشن کا بندوبست کرنا قابل تحسین ہے۔