لاک ڈوان سے لاکھوں دیہاری دار مزدور طبقہ بے روزگار ہو چکے ہیں حکومت نے انکے لیئے کوئی متبادل انتظا م ابتک نہیں کیا ،سردار یعقوب ناصر

اس وقت لوگوں کی مدد کرنا ہماری اخلاقی زمہ دادری ہے اور اسلام بھی ہمیں تکلیف میں ایک دوسرے کی مدد کا درس دیتا ہے،سینئرنائب صدر مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:18

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سو شل ڈیسٹینس لازمی ہے ایسا نہ کیا گیا تو وائرس بہت زیادہ پھیل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وسائل محدود ہیں اگر وائرس چین اٹلی اسپین امریکہ و دیگر ممالک کی طرع پھیلا تو ہمارے کنٹرول سے ہر چیز نکل جائیگی انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابتک میاں شہباز شریف کے تعاون اور امداد کا کوئی مثبت جواب نہیں دت رہی اور نہ ہی انکے تجاویز کو کوئی اہمیت دے رہی ہے کورونا ء وائرس ہمارے ملک کا اس وقت سب سے سیریس ایشو ہے لیکن حکومت اس ایشو کو بھی اپنی آنا ضد اور سیاست کا شکار بنانا چاہتی ہے جو کہ ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں وباء کے آگے آج ہم نہ ڈٹے تو لاکھوں جان لقمہ اجل بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنا ہماری اخلاقی زمہ دادری ہے اور اسلام بھی ہمیں تکلیف میں ایک دوسرے کی مدد کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کو سختی کے ساتھ ہدائت جاری کر دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں عوام کی داد رسی کریں انہوں نے کہا کہ لاک ڈوان سے لاکھوں دیہاری دار مزدور طبقہ بے روزگار ہو چکے ہیں حکومت نے انکے لیئے کوئی متبادل انتظا م ابتک نہیں کیا جو کہ کوروناء وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اگر محنت کشوں اور دیگر لوگوں کے گھروں میں فاقے پڑے تو وہ مجبور ہوکر ایک دن اپنے گھروں سے نکلیں گے جسکو حکومت کنٹرول نہیں کر سکی گی انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی ائی کے کارکنوں پر مشتمل ٹائیگرز فورس بنا کر سیاسی کھیل نہ کھیلے اور نہ ہی فنڈز کیلئے اکیلے وزیر اعظم اپنے آپکو شو کرے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی لیڈرز کا ایک مشترکہ جلاس بلا کر ایک متفقہ اکاونٹ بنایا جائے تو اسمیں عوام اور مخیر حضرات سمیت آورسیز پاکستانی بھی دل کھول کر ڈونیشن دینگے انہوں نے کہا کہ ڈیمز فنڈز میں قوم نے بارہ ارب روپے سے زیادہ رقم جمع کرائی لیکن ڈیم کی تعمیر کیلئے کوئی کام ابتک سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ حکومت نجی اداروں کے فیسوں کی ادائیگی کیلئے بھی کوئی پلان بنائے اس وقت والدین اور اسکولز مالکان دونوں پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے صرف الزام تراشی اور ایک دوسرے کا ٹانگ کھینچنے کا وقت نہیں ہے ہمیں قیام پاکستان دور کی طرع اپنے اپکو ایک صف میں متحد کرنے اور جرآت دیکھا کر اس وائرس کو شکست دینا ہے۔