رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:12

رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 25.927 ملی ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 17.314 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 8.613 ملین ڈالر یعنی 49 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں بالحاظ وزن برآمدات میں 24.52 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 7695 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 9582 میٹرک ٹک تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 1098.12 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے اور برآمدات کا حجم 8.291 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء کے دوران 0.692 ملین ڈالر مالیت کا تمباکو برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :