مخیرحضرات پرقوم کو فخر ہے، وزیر اعظم نے پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج دیا، انشاء اللہ ہم سب متحد ہو کر کورونا کیخلاف کامیاب ہونگے،

تمام غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائینگے،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

ہفتہ 4 اپریل 2020 21:29

مخیرحضرات پرقوم کو فخر ہے، وزیر اعظم نے پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ..
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مخیرحضرات پرقوم کو فخر ہے، عمران خان بطور وزیراعظم اس مشکل وقت سے قوم کو نکالیں گے، وزیراعظم نے پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج دیا، انشاء اللہ ہم سب متحد ہو کر کورونا کیخلاف کامیاب ہونگے، تمام غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔

وہ ہفتہ کے روز یہاں گورنر ہائوس میں کورونا ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ کسی فرد یا پارٹی کی نہیں پاکستان کی22کروڑ عوام کی جنگ ہے ،عوام حفاظتی تدابیرپر عمل کر کے اس جنگ سے بچ سکتے ہیں، انصاف ٹائیگرز فورس کے قیام کا مقصد بھی صرف اورصرف غر یب خاندانو ں کو راشن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہم بلاتفر یق تمام غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر ینگے، شوکت خانم میں ہر کسی کا بلا امتیاز علاج ہوتا ہے،دوائیں اور دیگر سامان جیسے عطیہ کیا جارہا ہے اس پر فخر ہے۔اس موقع پرگور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے وزیراعظم عمران خان کو رونا ٹیلی میڈ یسن ہیلپ لائن کے قیام ،غر یب خاندانوں کیلئے راشن اور جیلوں میں قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بر یفنگ دی جبکہ اپٹما کے سر براہ گوہر اعجاز سمیت مخیر حضرات نے وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم ریلیف فنڈکیلئے امدادی چیک بھی دیئے ۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی ،وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری ،شفقت محمود ،مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،صوبائی وزراء میاں محمود الرشید ،مرادراس ،میاں اسلم اقبال سمیت اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں بھی موجود تھے ۔