عالمی استعماراقبال کے کے فلسفہ خودی سے نسل ِنوکو دُوراورنظریہ پاکستان کو دھندلانے کیلئے مصروف کارہے،جماعت اہلسنت پاکستان

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدرچیف آف ہانبھی سردارمفتی محمدوزیرالقادری مدظلہ العالی نے کہاہے کہ عالمی استعماراقبال کے کے فلسفہ خودی سے نسل ِنوکو دُوراورنظریہ پاکستان کو دھندلانے کیلئے مصروف کارہے جس میں ہماری حکومتیں آلہ کاربن رہی ہیں علامہ اقبال محض ایک شاعر نہیں بلکہ فی الواقع امت کے اندرانقلابی روح پھونکنے والے مردِعظیم تھے اقبال کی تعلیمات سے دوررکھ کر قوم کی خدمت کے دعوے کامیاب نہیں ہوسکیں گے آج پاکستانی قوم اوربالخصوص امت مسلمہ کو کھویا ہوامقام حاصل کرنے کیلئے فکر اقبال کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے خودشناسی اورعشق ِرسول ﷺ کی دًولت عام کرنے میں کلیدی کرداراداکیا انھوں نے ماضی سے سبق سیکھ کر حال اورمستقبل کو بہتر بنانے کیلئے جو پیغام دیا وہ ہمیشہ قائم رہے گا آج قوم مغرب پسندی سے نکل کر مغرب پرستی کی جانب دوڑ رہی ہے اس طرز عمل نے قوم کی وحدت کو پارہ پارہ کردیاہے ہندوستانی جارحیت پر منہ توڑجواب دینا ہی ہندوبنیئے کے دماغ کو درست کرسکتاہے اقبال نے کبوتر کی طرح آنکھیں بندکرکے جینے کی بجائے بیدارمغزی اورجرات سے جینے کا شعاربنانے کا درس دیاہے اقبال اورتصوف پر تحقیقی کام کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ روحانیت سے ہی انقلاب کے سوتے پھوٹتے تھے تاہم آج خانقاہ اورمساجد سے انقلاب کا درس خاموش کرنے کیلئے منظم کوششیں کی جارہی ہیں نصاب سے علامہ اقبال کی انقلابی شاعری اوراعلٰی ترین اقدار کے حامل افکارکو نکال کر قوم کو سیکولر بنانے کی طرف قدم اٹھائے جاچکے ہیںانہوں نے مزیدکہاکہ اقبال ڈے پر امریکی انتخابات پر مکمل توجہ مرکوز رکھنا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہواہے اقبال کی تعلیمات کو نظرانداز کرنا قوم کو بے حس بنانا ہے اس وقت جدوجہد اوراپنا کھویا ہوامقام حاصل کرنا ازحدضروری ہے اقبال طلباء اورنوجوانوں کو شاہین قراردے کر انھیں شاہین جیسی صفات کا حامل دیکھنا چاہتے تھے طلباء پر یہ ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ وہ ملک وقوم اورملت کی ترقی کیلئے پوری تندہی سے اپنی تعلیمی ذمہ داری سے آگاہ ہوکر اس سے عہدہ برآہوں ۔