وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے‘مریم اورنگزیب

ڈاکٹرز، طبی عملے کی زندگی داو پر لگی ہے، اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگی ہے ‘ترجمان مسلم لیگ (ن)

پیر 6 اپریل 2020 12:46

وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس نہ ملنے پر افسوس اور احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پر الزام لگانے سے فرصت ملے تو کروانا کے متاثرین پہ توجہ دیں ۔وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے ۔

انہوںنے کہاکہ تحصیل یونین، ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں۔ملک میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی پہنچانا ناگزیر ہے ۔حکومتی ترجمان ایف آئی اے رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ ڈاکٹرز کی پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سب ڈاکٹرز جو کرونا کے مریضوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں ان کا ٹیسٹ کرایا جائے ۔

ڈاکٹرز، طبی عملے کی زندگی داو پر لگی ہے، اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگی ہے ۔ڈاکٹرز، طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارے واحد ہتھیار ہیں وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ۔وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی انا اور ذد کی وجہ سے پی ایم ڈی سی بحال نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ترجمان نوازشریف اور شہبازشریف پر تہمتیں لگانے کی بجائے بتائیں کہ ڈاکٹرز کو کٹس مزدوروں کو راشن کب ملے گا ،وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو جھوٹے ٹویٹس اور پریس کانفرنس کرنے سے وقت ملے تو بتائیں کہ پی ایم ڈی سی کب بحال ہوگی ،حکومت کو نوازشریف اور شہباز شریف کی گردان سے فرصت ملے تو بتائیں کہ کب کورونا ٹیسٹ مفت ہوں گی ،حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کب ملے گا ،حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ تہمت لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ ریلیف فنڈ کب تک صوبوں کو پہنچے گا