پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ نا اہلی کی وجہ سے آج پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز سندھ سے بھی تجاوز کر چکے ہیں‘پرویز ملک

تحریک انصاف خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2020 16:37

پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ نا اہلی کی وجہ سے آج پنجاب میں کورونا وائرس ..
لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ )(ن) لاہور کے صدر پرویزملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ نا اہلی کی وجہ سے آج پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز سندھ سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، حکومت سے ٹائیگر فورس کی بجائے نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی کورونا تشخیصی کٹس اور نجی اداروں کے ٹیسٹ کو سبسڈائز کیا جائے،تحریک انصاف خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ،قوم نے جس طرح جنگوں میں پاک فوج کا ساتھ دیا، یہی جذبات ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے بھی ہونے چاہیں، حکومت کی اولین ترجیح تشخیصی سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیے جو کہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر تفتان بارڈر پر طبی ھٖاظتی اقدامات کئے جاتے تو حالات اس طرح نہ بگڑتے۔کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس اب تک پاکستان میں 45 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہی.انہوں نے کہا کہ جنہیں گلی محلے میں کوئی منہ نہیں لگاتا وہ آج ترجمان بن کر معزز عہدوں کے لئے گالی بن گئے ہیں۔

شہباز شریف کا بنایا پی کے ایل آئی نہ ہوتا تو کورونا سے مقابلہ کرنے کا کوئی ادارہ ہی موجود نہ ہوتا۔ شہباز شریف کے بنائے ہوئے کارڈیالوجی سینٹرز، یورالوجی سینٹرز اور نئی علاج گاہیں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔