انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر کرونا وائرس کے متاثرین کیلئے راشن پروگرام شروع

پیر 6 اپریل 2020 22:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے متاثرین کیلئے خوشخبری،انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر کرونا وائرس کے متاثرین کیلئے راشن پروگرام شروع کیا گیا تھا اس کارخیر میں ضلع پولیس جہلم کے ساتھ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم کے افسران و جوانوں نے بھی اپنی تنخواہوں میں سے متاثرین کیلئے مہینے بھر کا راشن فراہم کرنے کیلئے حصہ ڈالا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں تک راشن پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :