ضلع خیرپور پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 15 ڈاکوؤں ، 138 روپوش سمیت 150 مجرموں کو گرفتار کیا

منگل 7 اپریل 2020 21:29

سکھر7اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ضلع خیرپور پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف چھاپوں میں 15 ڈاکوؤں ، 138 روپوش ، 150 مجرموں کو گرفتار کیا ہے، ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد انور بگٹی نے ضلع خیرپور پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2020 کے مہینے میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے 3 شاٹ گن ، 15 پستول ، 02 رائفلیں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

1 ریوالور ، 574 راؤنڈ ، 2 بوریاں کوفی اور 13 کارتوس برآمد ہوئے۔اس کے علاوہ 04 کلو 665 گرام چرس ، 11 کلو 800 گرام بھنگ ، 30 گرام ہیروئن ، 11 بوتلیں اور 3 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ 2 پیکٹ برآمد ہوئے۔ اور پان پراگ اور گٹکا کا 930 بیگ برآمد کیے گئے

متعلقہ عنوان :