دعا منگی اور بسمہ کے اغواء کیس میں پشاور سے گرفتار دو ملزمان کیلئے کراچی پولیس نے صوبائی حکومت سے رابطہ

بدھ 8 اپریل 2020 00:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) دعا منگی اور بسمہ کے اغواء کیس میں پشاور سے گرفتار ہونے والے دو ملزمان کے لئے کراچی پولیس نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاہے کیپٹل سٹی پولیس نے چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود میں کراچی میں دعاء منگی اور بسمہ کے اغواء کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیاتھا جس کے لئے محکمہ داخلہ اور سندھ پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس کو تفصیلات بھی فراہم کی تھی کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری پر سندھ پولیس نے کیپٹل سٹی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کو گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کو حوالے کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو سندھ پولیس کے حوالے کیاجائے گا