فیصل آباد،ا کرونا وائرس کی پاکستان میں تباہ کاریاں جاری

بدھ 8 اپریل 2020 22:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) عالمی خطرناک وبا کرونا وائرس کی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تباہ کاریاں جاری ، ہر گزرتے دن کیساتھ ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر ، این ڈی ایم اے نے رواں ہفتے کو کرونا وائرس کے پھیلا ئو کیلئے انتہائی اہم قرار دیدیا ، خصوصاً پنجاب میں وائرس کے پھیلائو میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ، شہریوں سے گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر پر بھر پور عمل کرنے کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ہر روز کرونا سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ابتداء میں سندھ خصوصاً کراچی میں اس وائرس نے تباہی مچائی لیکن اب پنجاب میں اس وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے رواں ہفتے کو پنجاب میںکرونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے انتہائی تشویشناک قراردیا ہے اور شہریو کو خصوصی اپیل کی ہے کہ رواں ہفتے شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں ، گھر رہو ، محفوظ رہو ‘‘کی پالیسی پر بھر پور عمل کیا جائے اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ، بار بار صابن سے ہاتھ دھوئے جائیں اور ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کیا جائے ، احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی سختی سے اس کی تاکید کریں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد مل سکے ، سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی اہمیت پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کا پابند کریں ۔