پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2020 20:24

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 31837.30 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوںکے دوران 21 کروڑ 65 لاکھ 13 ہزار 232 حصص کا لین دین ہوا جس کی کل مالیت 8.547 ارب روپے تھی۔کل 352 کمپنیوں کے حصص کے سودے ہوئے، 276 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 57 میں کمی اور19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیںہوا۔

(جاری ہے)

میپل لیف، حیسکول اور یونٹی فوڈزکے زیادہ حصص کی خریدوفروخت ہوئی، میپل لیف کے کل دوکروڑ، 14 لاکھ، تین ہزار، حیسکول پیٹرول کے دوکروڑ،11 لاکھ، 9 ہزار اوریونٹی فوڈز کے کل ایک کروڑ، 24 لاکھ ، 18 ہزارحصص کالین دین ہوا۔باٹاپاکستان کے حصص میں سب سے زیادہ 52 روپے اضافہ جبکہ سفائیر ٹیکسٹائل کے حصص میں 51.11 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 38.57 روپے اورکولگیٹ پام کے حصص کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :