فرنچائز کرکٹ میں پاکستان سپر لیگ کھیلنا مس کرتا ہوں، اظہرعلی
جمعرات 9 اپریل 2020 22:47
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر جیسے سینئر بالرز نہیں ہیں تو نوجوانوں کو موقع ملا جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا، سینئرز کا ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن نوجوان بالرز نے بھی مایوس نہیں کیا۔
اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ چمپئن شپ ابھی چل رہی ہے کوشش ہو گی موجودہ کمبی نیشن برقرار رہے اور ٹیسٹ چمپئن شپ کے تمام میچز مکمل ہونے کے بعد ہی فائنلسٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔اظہر علی نے آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز اچھی نہیں رہی تھی لیکن اس سیریز سے مقاصد ضرور حاصل کیے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اچھی رہی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے پازیٹو ہوں۔انہوں نے عالمی وبا کورونا وائر س سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال بہت چیلنجنگ ہے مشکل وقت سے پوری دنیا گزر رہی ہے، ہمیں اس وقت خود کو زہنی اور جسمانی طور پر مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ کسی کو نہیں علم کھیل میں مزید کتنا گیپ ہو گا، اس لیے خود کو تیار رکھنا پڑے گا کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن فٹ رکھا جا سکتا ہے۔اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ اگر کلوز ڈور میں ہوتی ہے حفاظت کے حوالے سے تو کوئی مسئلہ نہیں میں اس کی حمایت کروں گا، پوری دنیا مالی مسائل سے دوچار ہے، پاک بھارت کرکٹ کے علاوہ ان حالات میں کوئی بھی کرکٹ فنڈ ریزنگ کے لیے ہو وہ اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ کے لیے تیار رہنا چاہیے مسائل سب کے ساتھ ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ پی سی بی نے موجودہ کنٹریکٹ جاری رکھنے کا کہا ہے آئندہ جو ہوگا وہ اس وقت کی صورتحال کے مطابق ہو گا۔ان کا پاکستانی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ پہلے ہی کم کھیلتا ہے یہ چیلنجگ رہا ہے اب مزید مشکلات ہو سکتی ہیں۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ آن لائن فٹنس مشکل ہوگی لیکن کھلاڑیوں کے لیے فائدہ ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھ سکیں گے متحرک ہوں گے، ڈومیسٹک کرکٹرز کے نیا اسٹرکچر ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ سیزن میں بہتر ہوگی اور ڈیپارٹمنل ٹیموں کی بحالی کا بھی سن رہے ہیں۔اظہر علی نے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں میرا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور رہے گااس پر میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.