کورونا کے خلاف مزید احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے، ظفر مرزا
وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف بروقت موثر اقدامات کیے این ڈی ایم اے نے ملک کے 152ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کردیں آزاد کشمیر میں 4، بلوچستان میں 4، اسلام آباد میں 7، خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 74 اور سندھ میں 42 ہسپتالوں میں این 95 ماسک، گلووز، گان بھیجے گئے ،معاون خصوصی برائے صحت کی میڈیا کو بریفنگ
جمعرات 9 اپریل 2020 23:30
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ 'رب کائنات کے کرم کے بعد یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جو بروقت اقدامات کیے ان کا یقینی طور پر اثر ہوا ہے، لیکن اگر لوگ مطمئن ہوجائیں اور یہ سمجھیں کہ اب ان اقدامات اور احتیاط کی ضرورت نہیں ہے تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی، ہمیں مزید احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 322 ہے، چوبیس گھنٹوں میں 248 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان میں کورونا کے 34 ہزار 896 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 572 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تو سرکاری سطح پر مختلف اقدامات اٹھائے گئے اور سب سے پہلے تعلیمی اداروں کی بندش کی گئی تاکہ یہ وائرس طلبہ و اساتذہ میں نہ پھیل سکے، بعد ازاں مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہیں جزوی تو کہیں مکمل لاک ڈائون کردیا گیا۔اس لاک ڈائون باعث کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، پارکس، تفریحی مقامات، انٹرسٹی بسز، مسافر ٹرینیں، غیر ضروری باہر نکلنے سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئیں۔تاہم اس کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور رواں ماہ کے آغاز سے اس میں دوگنا تیزی دیکھی گئی ہے۔اگرچہ اس وائرس کا پہلا کیس بیرون ملک سے آیا پاکستانی شہری تھا تاہم اب یہ مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی کیسز میں بڑی تعداد ایسے متاثرین کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.