پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے متعصبانہ روپے پر کمشنر کراچی کو خط

جمعہ 10 اپریل 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریرٹری و رکن سندھ اسمبلی نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا، خط مِیں ضلع غربی کی صورتحال اور ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے متعصبانہ رویے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی کی عوام کی صورتحال بہت زیادہ ابتر ہے، حالیہ لاک ڈاون نے درمیانے طبقے کے افراد کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ غربا تو مزید زمین سے لگ گئے ہیں۔

ان حالات میں ڈی سی ضلع غربی حکومت سندھ کی جانب سے جاری امداد صرف من پسند افراد کو تقسیم کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی پیپلز پارٹی اور مند پسند افراد میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، ان حالات میں جب تمام فرقہ و مزاہب کے لوگ بلا تفریق رنگ و نسل فلاحی کام کر ہے ہیں ان حالات میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

سعید آفریدی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پی ٹی آئی کے منتخب نمائندگان کو جواب دینا تک ضروری نہیں سمجھتے۔

ہم نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرنا چاہا مگر جواب نہیں دیا گیا۔ ضلع غربی کی عوام اس وقت حکومتی امداد کی منتظر ہے مگر ان حالات میں معتصبانہ سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔سعید آفریدی نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور اسکی جگہ ایماندار اور انسان دوست ڈپٹی کمشنر کو تعینات کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ضلع غربی کے منتخب نمائندگان قانونی چارہ جوئی کا راستہ محفوظ رکھتے ہیں۔ #