یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج حکومت کی طرف سے خوش آئند اقدام ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 10 اپریل 2020 12:48

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج حکومت کی طرف سے خوش آئند اقدام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج حکومت کی طرف سے خوش آئند اقدام ہے جس سے غریب، پسماندہ، تنخواہ و اجرت دار طبقے کی مشکلات کم ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی مزید برانچیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ریلیف پیکج کے تحت 50 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گیجس میں اڑھائی ارب رمضان المبارک کے لئے منظور کیا گیا ہے کورونا اور رمضان کے پیش نظر عوام الناس کو کم قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17 اپریل سے عید الفطر تک یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، چینی فی کلو 68 روپے، گھی 170 روپے اور 139 سے 149 روپے برقرار رہیں گی۔