
جنوبی افریقا کے سیاست دان کو اُن کی محبوب مرسیڈیز کے ساتھ ہی دفن کر دیا گیا
امین اکبر
جمعہ 10 اپریل 2020
23:49

ایسٹرن کیپ میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک موومنت (یو ڈی ایم) کے سابق رہنما تشکیدی بوفٹون پٹسو کا انتقال پچھلے ہفتے ڈرائیو وے پر اپنی محبوب مرسیڈیز کی طرف جاتے ہوئے ہوا۔ یہ 1990 کی دہائی کی سیکنڈ ہینڈ مرسیڈیز ای 500 لیموزین تھی۔ سابق کاروباری شخص تشکیدی کے پاس کبھی پرتعیش مرسیڈیز گاڑیوں کا پورا بیڑہ تھا۔ تاہم مشکل حالات پیدا ہونے پر انہیں یہ سب گاڑیاں فروخت کرنا پڑیں۔کسی نہ کسی طرح انہوں نے ایک ای 500 گاڑی خرید لی۔ اس گاڑی کے بارے میں کہا جا تا تھا کہ یہ خراب ہو چکی ہے اور اب نہیں چلے گی۔تشکیدی اس گاڑی کو استعمال کر کے کافی محظوظ ہوتے۔
(جاری ہے)
اس میں موجود ریڈیو کو سنتے۔
یہ دنیا میں اُن کی محبوب ترین چیز بن گئی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بار اپنے گھر والوں سے اسی گاڑی میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ پچھلے ہفتے جب اُن کی وفات ہوئی توا ُن کے گھر والوں نے ان کی خواہش کے احترام میں انہیں اسی گاڑی میں دفنا دیا۔کووڈ-19 کی وبا کے باوجود اُن کی آخری رسومات میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ آخری رسومات سر انجام دینے والے شخص نے پریس کو بتایا کہ خاندان کی خواہش کے مطابق تکشیدی کو تابوت کی بجائے گاڑی میں دفن کرنا کافی مشکل اور پریشان کن تھا۔
آخری رسومات کی وائرل تصاویر میں تکشیدی کو اپنی محبوب مرسیڈیز کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، اُن کے ہاتھ سٹیرنگ وہیل پر ہیں اور اُن کے گرد سیٹ بیلٹ بندھی ہے۔ اس گاڑی کو ایکسکاویٹر کی مدد سے کھودی گئی 8 فٹ گہری قبر میں دفن کردیا گیا ۔



مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.