راجہ اشفاق سرور نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ‘ مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کا راجہ اشفاق سرور کے انتقال پر اظہا رتعزیت

ہفتہ 11 اپریل 2020 14:27

راجہ اشفاق سرور نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ‘ مسلم لیگ(ن) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوںنے پارٹی رہنما راجہ اشفاق سرورکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی صدر محمد شہباز شریف،احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق،عطا اللہ تارڑ،رانا ثنا اللہ، اویس لغاری ،خواجہ سلما ن رفیق،انجینئر خرم دستگیر، عظمیٰ بخاری،سمیع اللہ خان، رانا مشہود، رانا آصف حسین ڈیال، اخترحسین بادشاہ،رانالہراسپ حسین ڈیال،بلال یاسین، سیف الملوک کھوکھر،رانامبشر حسین سمیت دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ راجہ اشفاق سرور نے قومی اور عوامی میدان میں شاندار خدمات انجام دیں،راجہ اشفاق سرور نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی اورمشکل وقت میں قیادت اور پارٹی کا ساتھ دیا ،فلاحی کام میں راجہ اشفاق سرور نے آگے بڑھ کر پارٹی کا ساتھ دیا،ان کی وفات ہم سب کے لیے ایک بڑا صدمہ اور نقصان ہے ۔

رہنمائوںنے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں راجہ اشفاق سرور اپنے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ سینہ تان کر چلے ،ایسے بہادر اور مخلص انسان کی وفات بہت بڑا نقصان ہے ،اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔