ٹوائلٹ پیپر رول کیک نے فن لینڈ کی بیکری کا کاروبار بند ہونے سے بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 اپریل 2020 23:54

ٹوائلٹ پیپر رول کیک نے فن لینڈ کی بیکری کا کاروبار بند ہونے سے بچا لیا
فن  لینڈ کی ایک بیکری کا کہنا ہے  کہ  اُن کا کاروبار بند ہونے والا تھا لیکن ایک منفرد تخلیق  کے وائرل ہونے پر وہ  پھر سے میدان میں آ گئے ہیں۔بیکری کا کہنا ہے کہ اُن کے بنائے ٹوائلٹ پیپر  رول کی طرح کے کیک نے اُن کا کاروبار بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)


رونٹوسرووا بیکری کا کہنا ہے کہ مارچ میں  کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی وجہ سے اُن کے سارے آرڈر منسوخ ہوگئے۔ اُن کا کاروبار مستقل طور پر بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگیا۔
بیکری کی مالکن  سنا لامپینین نے بتایا کہ جب اُن کے بنائے ٹوائلٹ پیپر کیک کی تصویریں وائرل ہوئیں تو انہیں سینکڑوں نئے آرڈر مل گئے۔  سنا نے بتایا کہ نئے آرڈر ملنے سے نہ صرف وہ اپنے پرانے ملازمین کو فارغ کرنے سے بچ گئیں بلکہ انہوں نے دو مزید نئے ملازم بھی رکھ لیے۔

متعلقہ عنوان :