وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں یکدم بڑی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

فضا میں موجود پولن کا تناسب بھی انتہائی بلند سطح سے کم ہو کربلند سطح پر آگیا ہے، محکمہ موسمیات

بدھ اپریل 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں یکدم بڑی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فضا میں موجود پولن کا تناسب بھی انتہائی بلند سطح سے کم ہو کربلند سطح پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی مقدار مجموعی طور پر 716 فی مکعب میٹر رہی جو پچھلے روز 3708 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس دوران فضا میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی تھی جو 607 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 12 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 86 فی مکعب میٹر رہی۔ دریں اثناء ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پولن الرجی کے شکار افراد کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے، انہیں پولن کی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :