
لگا تار تین بار قرنطینہ میں رہنے والے بدقسمت شخص کی ویڈیو وائرل
امین اکبر
جمعرات 16 اپریل 2020
23:56

مسٹر شیاؤنگ کا تعلق مشرقی چین کے شہر شانڈونگ صوبے کے شہر جنینگ سے ہے۔ بدقسمتی سے انہیں فروری اور مارچ کے مہینے میں لگاتار ڈیڑھ ماہ کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔شیاؤنگ کی اپنے اپارٹمنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ویڈیو میں انہوں نے خود کو تین بار قرنطینہ میں ٹھہرائے جانے کی کہانی بیان کی ہے۔
شیاؤنگ فلپائن سے واپس آئے تو 2 روز بعد 8 فروری جنینگ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، جس کی وجہ سےانہیں 14 دن تک اپنے اپارٹمنٹ تک محدود ہونا پڑا۔14 دن تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد جب وہ گلی میں گھومنے نکلے تو اُن کی ملاقات اپنے ہمسائے سے ہوگئی ۔
(جاری ہے)
یہ ہمسایہ جنوبی کوریا سے آیا تھا اور آتے ہی سیدھا شیاؤنگ کی طرف گیا، بدقسمتی سے ہمسائے کے پیچھے ہی طبی عملے کا ایک فرد بھی تھا۔
طبی عملے کے فرد نے ہمسائے سے ملنے کی وجہ سے شیاؤنگ کو پھر سے 14 دن کے لیے قرنطینہ میں ٹھہرنے کا کہا ، جسے انہوں نے قبول کیا۔شیاؤنگ کی بدقسمتی یہاں پر ختم نہیں ہوتی۔ دوسری بار بڑی مشکل سے قرنطینہ کا عرصہ ختم ہوا تو اُن کے ایک بھائی سنگا پور سے آگئے ۔ اُن بھائی سے ملنے کی وجہ سے شیاؤنگ کو تیسری بار مزید 14 دن کے لیے قرنطینہ میں ٹھہرنا پڑا۔
شیاؤنگ کی کہانی بظاہر مزاحیہ ڈراموں کی طرح لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔ اُنہوں نے تین بار قرنطینہ میں رہنے کے دوران بہت سے ویڈیو کلپ ریکارڈ کیے ہیں، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اُن کا یہ عرصہ واقعی گھر میں رہ رہ کر بور ہوتے گزرا ہے۔اُن کا ایک کلپ جس میں انہوں نے ساری صورتحال بتائی ہے، چینی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.