کورونا وائرس کے نمونے چرانے والا شخص گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 اپریل 2020 23:51

کورونا وائرس کے نمونے چرانے والا شخص گرفتار
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر ہسپتال میں  سے  کورونا وائرس  کے  ٹسٹ کے لیےلایا جانے والا نمونہ چوری  کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ڈیوس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 40 سالہ شاؤن لامر مور کا تعلق ڈیوس سے ہے اور انہیں بائیسکل چلاتے  ہوئے گرفتار کیا گیا۔
اس سے پہلے حکام شاؤن کو 24 گھنٹوں سے تلاش کر رہے  تھے۔ سوٹر ڈیوس ہسپتال کے ملازموں کے مطابق ایک شخص دن 1 بجکر 35 منٹ پر ہسپتال آیا اور کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کے لیے لایاا جانے والا نمونہ چرا کر چلتا بنا۔

(جاری ہے)


پولیس کے مطابق انہیں ہفتے کو شام 6 بجکر 15 منٹ پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ  کووڈ-19 کا سربمہر نمونہ  سی وی ایس فارمیسی کی شاپنگ کارٹ میں پڑا  ملا ہے۔
مہروں سے اندازہ ہوا کہ اس نمونے کو ابھی تک کھولا نہیں گیا۔  پولیس نے بے گھر افراد کی مدد سے اتوار کو شاؤن کو  چوری کے الزام  میں گرفتار کر لیا۔ ڈیوس پولیس شاؤن سے واقف ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس  شاؤن کی دماغی حالت کے ٹھیک ہونے کے بارے میں بھی شک میں پڑ گئی ہے۔تفتیشی افسران کا خیال ہے کہ وہ خود کو یا کسی اور کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق شاؤن پر مزید دفعات بھی عائد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :