سائیکلسٹ نے ساکن سائیکل پر 24 گھنٹوں میں 626 میل کا فاصلہ طے کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 اپریل 2020 23:49

سائیکلسٹ نے  ساکن  سائیکل پر 24 گھنٹوں میں 626 میل کا فاصلہ طے کر کے نیا ..
ایک سائیکلسٹ نے ایک ساکن سائیکل کو 24 گھنٹوں تک چلا کر نہ صرف ٹورنٹو کے علاقے میں کووڈ-19 ریلیف فنڈ کے لیے چندہ جمع کیا بلکہ انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔انہوں نے اس کھڑی سائیکل کو 626 میل کے برابر چلایا۔
25 سالہ ٹراوس سیموئل کا تعلق  پیٹربورو، اونٹاریو سے ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعے کی شام کو 6 بجے اپنی زوئفٹ  سائیکل پر سوار ہوئے اور ہفتے کی شام 6 بجے تک اسے چلاتے رہے۔


ایک مقام پر  سیموئیل  کو 1000 دیگر سائیکل سواروں نے زوئفٹ نیٹ ورک کے ذریعے جوائن کیا۔ سیموئیل نے 24 گھنٹے میں 626 میل کا فاصلہ طے کر کے  614 میل کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس مقابلے کو کرش کووڈ 24 -آور اِن ڈور سائیکلنگ میراتھن کا نام دیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ٹورنٹو کی مائیکل گارون ہوسپیٹل فاؤنڈیشن کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :