پاکستان پوسٹ نے انٹرنیشنل خطوط کے نرخوں میں اضافہ کر دیا

اطلاق2مئی سے ہو گا جاری کردہ سرکلر کے مطابق نئے نرخوں کی منظوری پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں دی گئی وزن کا پہلا سلیب 20گرام سے بڑھا کر50 گرام کر دیا گیا ہے۔اب 50 گرام تک یکساں نرخ لاگو ہوں گے، حکام

جمعہ 1 مئی 2020 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) پاکستان پوسٹ نے انٹرنیشنل خطوط کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے، اطلاق2مئی سے ہو گا جاری کردہ سرکلر کے مطابق نئے نرخوں کی منظوری پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔نرخوں کے تعین کیلئے دنیا بھر کے ممالک کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزن کا پہلا سلیب 20گرام سے بڑھا کر50 گرام کر دیا گیا ہے۔

اب 50 گرام تک یکساں نرخ لاگو ہوں گے۔

(جاری ہے)

زون اے میں شامل چین عرب امارات سعودی عرب ایران عراق ترکی قطر برطانیہ کو رکھا گیا ہے، جاپان قطر مراکش اردن کوریاافغانستان بھارت فرانس جرمنی سمیت بیشتر ممالک کیلئے پہلی50 گرام تک 200روپے چارجز ہوں گے، زون بی کے ممالک میں امریکہ کینیڈا آسٹریلیا نیوزی لینڈوغیرہ کیلئے 270 روپے،زون سی میں رومانیہ تیونس تنزانیہ یو گنڈا اورپیرو وغیرہ کیلئے 280روپے چارجزہونگے،100گرام،250گرام، 500 گرام،ایک کلو،ڈیڑھ کلو اور دو کلو کے سلیب متعارف کرائے گئے ہیں،رجسٹرڈخطوط کے زیادہ سے زیادہ وزن کی حددو کلو رکھی گئی ہے،عوام کی سہولت کیلئے بیرون ممالک بھجوائے جانے والے رجسٹرڈ خطوط پر ٹکٹ لگانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، خطوط پر بڑی تعداد میں ٹکٹ چسپاں کرنے کی وجہ سے صارفین کو مسائل کا سامنا تھا، اب وصول شدہ رقم رسید پر ہی درج کی جائے گی۔