گندم کا پیداواری ہدف بھی پورانہ ہونے کا خدشہ

رواں مالی سال زرعی قرضوں کاحجم گزشتہ سال سی108 ارب زیادہ رہا،وزارت خزانہ

جمعہ 1 مئی 2020 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبہ میں کمی کا رجحان اور وزارت خزانہ نے سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی اور مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دستیاب وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی آپ ڈیٹ رپورٹ اپریل 2029 کے مطابق خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توقع سے زیادہ بارشیں رہنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔