لائیوشو میں بھارتی فنکاروں کی موت کامذاق اڑانے پر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

لائیوشو میں آپ الفاظ پرقابو نہیں رکھ پاتے اوروہ زبان سےنکل جاتے ہیں، بعد میں اپنے الفاظ پرغورکیا تو میں نے سوچا یہ بات نہیں ہونی چاہیے، میں معافی مانگتا ہوں، امید ہے کہ آپ لوگ قبول کر لیں گے، عامر لیاقت کا ویڈیو پیغام

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 2 مئی 2020 11:28

لائیوشو میں بھارتی فنکاروں کی موت کامذاق اڑانے پر عامر لیاقت نے معافی ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02مئی2020ء) لائیو شو میں بھارتی فنکاروں کی موت کا مذاق اڑانے پر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اداکار عدنان صدیقی کا اپنے پروگرام میں مدعوکیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے مذاق میں بات کرتے ہوئے بھارتی فنکاروں کی موت کو ان کے ساتھ کام کرنے سے منسوب کر دیا جس پر بظاہر نظر بھی آ رہا تھا کہ عدنان صدیقی بھی بے چینی کا شکارہو گئے تھے۔

لیکن اب عامر لیاقت نے اپنے مذاق کے بارے میں معافی مانگتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ لائیوشو میں آپ الفاظ پرقابو نہیں رکھ پاتے اوروہ زبان سےنکل جاتے ہیں، بعد میں اپنے الفاظ پرغورکیا تو میں نے سوچا یہ بات نہیں ہونی چاہیے، مجھ سےغلطی ہوئی جس پرافسوس ہے۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لائیوشو میں مجھے اندازہ نہیںہوا کہ میں نے کیا کہا ہے لیکن بعد میں اس بات پر غور کرنے کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہو اکہ مجھے بھارتی فنکاروں کے لئے ان الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

بات کرتے ہوئے عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے فنکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں،اس کے بعد والے کلپ میں ان کی پیار ومحبت کا ذکر بھی کیا جو کہ نہیں دکھایا گیا۔ میں بہت معذرت چاہتا ہوں اورایک بات یاد رکھیے گامعافی مانگنے والا ہمیشہ بڑا ہوتا ہے۔ کسی کو اپنی بات کااحساس ہوجائے تو دوسرے کو بھی چاہیے کہ اسے موقع دے۔ یہ میرا وطن اورمیرے لوگ ہیں جنہیں اگرکوئی تکلیف پہنچتی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں، امید ہےآپ اسے قبول کریں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری 2 ایسے ناموں سے مرحوم ہو گئی ہے جنہوں نے بالی وڈ میں بہت لمبے عرصے تک یادگار کام کیا ہے۔ اداکار رشی کپور اور عرفان خان کی اموات نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔