وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیراسلم اقبال اورچیئرمین ٹیوٹا علی سلمان کی ملاقات، چیف منسٹر فنڈ میں 72لاکھ روپے کاچیک دیا

ہفتہ 2 مئی 2020 20:44

وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیراسلم اقبال اورچیئرمین ٹیوٹا علی سلمان کی ملاقات، ..
لاہور۔2مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اورچیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے افسروں،اساتذہ اورعملے کی جانب سے وزیراعلیٰ کو چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 72لاکھ روپے کاچیک پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے فنڈ کیلئے چیک دینے پرٹیوٹا کے افسران،اساتذہ اور عملے کے جذبے کی تعریف کی۔

علی سلمان نے وزیراعلیٰ کو ٹیوٹا کے اداروں میں تیار کردہ ماسک،شیلڈ،سینی ٹائزراورحفاظتی لباس بھی پیش کیا۔عثمان بزدار نے مقامی طورپرتیارکردہ سازوسامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰنے کہا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں مخیر حضرات،صنعتکار اوردیگر طبقات دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشکل کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا عین عبادت ہے۔

انہوں نے کہاکہ فنڈمیں جمع رقم حقداروں تک پہنچائیں گے۔کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں کو سماجی فاصلے برقرار رکھنا ہوں گے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اورمحفوظ رہیں۔انہوں نے کہاکہ وقتی دوری مستقل دوری سے محفوظ بنائے گی۔یہ وقت سیاست سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کا ہے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورسیکرٹری صنعت بھی اس موقع پر موجود تھے۔