اسلام مخالف پروپیگنڈہ، متحدہ عرب امارات میں مزید 3انتہا پسند ہندوؤں کیخلاف کارروائی

2 بھارتی شہریوں کو نوکریوں سے برطرف کر کے تنخواہیں روک دی گئیں، تیسرے کو گرفتار کرلیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 3 مئی 2020 14:53

اسلام مخالف پروپیگنڈہ، متحدہ عرب امارات میں مزید 3انتہا پسند ہندوؤں ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل2020ء) متحدہ عرب امارات میں اسلام مخالف پروپیگنڈہ کرنے والے مزید 3انتہا پسند ہندوؤں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اسلام مخلاف مواد شائع کرنے والے 2بھارتی شہریوں کو نوکریوں سے برطرف کر کے تنخواہیں روک دی گئی ہیں جبکہ تیسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے اطالوی باورچی راوت روہت اور شارجہ اسٹور کیپر سچن کینیگولی کی معطلی کی تصدیق ان کی کمپنیوں کی جانب سے کردی گئی ہے۔

سچن گنگولی کی کپمنی کے مطابق اس کی تنخواہ روک دی گئی ہے جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ ہم زیرو ٹولرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کسی بھی ملازم پر مذہبی توہین کی یا توہین کا الزام ثابت ہوا تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دبئی کی کمپنی ٹرانس گارڈ میں کیشیئر وشال ٹھاکر کو توہین مذہب کی کارروائی کا سامنا ہے۔

انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وشال ٹھاکر نے اپنے فیس بک پیج پر متعدد اسلام مخالف پیغامات شائع کیے تھے، کمپنی کی پالیسی اور متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم لاء نمبر 5 کے مطابق 2012 کے مطابق وشال کومتعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اس وقت وہ دبئی پولیس کی تحویل میں ہے۔ کمپنی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ مبینہ طور پر پرکاش کمار کے نام سے نفرت انگیز تبصرے شائع کرنے والا فرد ان کے ساتھ کام نہیں کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متعدد بار معاملے کو حکام کے حوالے کردیا، پرکاش کمارٹرانس گارڈ کا ملازم نہیں ہے اس لئے اس معاملے پر مزید کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے اسلام کیخلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کرنے والے تقریباً چھ افراد کیخلاف ایکشن لیا جاچکا ہے۔