دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی

مجموعی اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب، 11 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوگئے، 50ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 3 مئی 2020 17:15

دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 مئی2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دنیا میں 11 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوگئے ہیں تاہم 50ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید 887، برطانیہ میں 621، اٹلی میں 474، ایکواڈور میں 308، اسپین میں 276، کینیڈا میں 169، میکسیکو میں 113، ہالینڈ میں 94، ترکی میں 78، ایران میں 65، بیلجیئم میں 62 اور روس میں 53 اموات ریکارڈ کی گئیں، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 3576 اموات اور 58129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا کے 212 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر مہلک وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 04525 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 45082 اموات ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے اموات امریکہ میں ریکارڈ کی گئیں جہاں مہلک وباء نے مزید 887 زندگیوں کو نگل لیا، اسطرح امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد 66640 ہو گئی ہے، 16328 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 60996 ہو گئی ہے، اسی طرح برطانیہ میں وائرس کے باعث مزید 621 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 28131 ہو گئی ہے، اٹلی میں وباء کا شکار مزید 474 افراد چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28710 ہو گئی ہے، 1900 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9328 ہو گئی ہے، ایکواڈور میں ایک دن میں ریکارڈ 308 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1371 ہو گئی ہے، اسپین میں وائرس نے مزید 276 افراد کی جان لے لی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 25100 ہو گئی ہے، 2588 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، اسی طرح کینیڈا میں 169 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3560 ہو گئی ہے، میکسیکو میں مزید 113 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1972 تک پہنچ گئی ہے، ہالینڈ میں مزید 94 افراد چل بسے، مجموعی اموات کی تعداد 4987 ہو گئی ہے، ترکی میں مزید 78 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3336 ہو گئی ہے، ایران میں وباء کے باعث مزید 65 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6156 ہو گئی ہے، بیلجیئم میں 62 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7765 تک پہنچ گئی ہے، روس میں مزید 53 افراد چل بسے۔