وزیراعظم کے آزاد کشمیر میں بروقت لاک ڈائون سے آزاد کشمیر کی عوام بڑے سانحہ سے بچ گئی، چیئرمین کے ڈی اے

پیر 4 مئی 2020 18:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے پورے آزادکشمیرمیںبروقت لاک ڈائون کی وجہ سے آزادکشمیرکی عوام بڑے سانحہ سے بچ گئی اگروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان بروقت لاک ڈائون نہ کرتے توشاہدحالات ہمارے قابومیںنہ رہتے لیکن اللہ پاک کے فضل وکرم سے آزادکشمیر میںکروناوائرس کنٹرول میںہے حکومت،انتظامیہ محکمہ صحت کے ملازمین دن رات عوام کوکروناوائرس سے محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیںاورعوام خودبھی اس وباء سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام کرونا کے خطرات کے پیش نظر اجتماعات سے اجتناب کریں انتظامی آفیسران ، ملازمین ، ڈاکٹرز عوام کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کا کر رہے ہیں عوام کرونا وائرس بارے کسی بھی منفی پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں کرونا وائرس سے سب نے مل کر لڑنا ہے شہری گھروں میں رہ کر انتظامیہ کاساتھ دیں کروناوائرس اس وقت پوری دنیا میں وباکی شکل اختیار کر گیا ہے اس کے لیے جن ممالک نے احتیاطی تدابیر اختیار کی وہاں پر اس کے اثرات کم ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ کوٹلی کے اندر اس وقت تک صورت حال بہت بہتر ہے اس کو بحال رکھنا صرف حفاظتی تدابیر سے ہی ہو سکتا ہے انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میںمخیرحضرات اپنے اردگرد غریب دیہاڑی دار طبقے کو راشن اور دیگر مالی سپورٹ کریں اس کے لیے علماء کرام امام مسجد مقامی سطح پر لوگوں کو سپورٹ کریں اور اس حوالے سے ترغیب دیں اور اس سے بڑھ چڑھ کر تمام لوگ اپنا تعلق اللہ تعالی سے جوڑ لیں اور استعفار کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کی جنگ میں ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں بیرون ممالک سے آنے والے افراد مقامی تھانہ میں اپنی آمد کے حوالہ سے تھانہ کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے پھیلاؤکے خدشات کے پیش نظر حکومت آزادکشمیر اور محکمہ صحت عامہ کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پرمن وعن عملدرآمد کی بدولت ہی اس موذی وباء سے چھٹکارہ مل سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کروناوائرس سے متاثرہونے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ان کی حوصلہ شکنی۔