
پہلے 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن انتہائی کامیاب رہا، بلاول بھٹو
کورونا کیخلاف سندھ میں فیزٹو شروع کررہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے، پاک فوج صوبائی حکومت کی مدد کررہی ہے،عمران خان مشکل صورتحال میں کام نہیں کرسکتے تواستعفا دے کرکسی اورکو کرسی پربٹھائیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 4 مئی 2020
21:16

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف پوری ریاست کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ قومی اتفاق رائے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہوتی ہے۔
کورونا کیخلاف جنگ میں اتفاق رائے کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفا ہم شروع دن سے مانگ رہے ہیں۔ کورونا کی صورتحال میں استعفا نہیں مانگ رہا لیکن عمران خان وزیراعظم بن کرکام کریں۔ عمران خان کو چاہیے اس مشکل صورتحال میں خود استعفا دے کرکرسی پر کسی اور کو بٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ میں فیزٹو شروع کررہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے، پاک فوج صوبائی حکومت کی مدد کررہی ہے۔ رواں ہفتے لاڑکانہ اور گمبٹ میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کام شروع کریں گے۔ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں زیادہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت کورونا کے یومیہ 5 ہزار ٹیسٹ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کچھ بیانات غلط انداز میں پیش کیے گئے ان کا جواب دینا توہین سمجھتا ہوں۔ کچھ لوگ بدنیتی سے میرے بیانات کوغلط انداز میں پیش کرکے تنقید کرتے ہیں۔ مجھ پر وہی لوگ تنقید کررہے ہیں جن کا ایجنڈا صوبے کو ٹکڑے کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کے طیارے گرنے کی وجہ بنی، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.