ڈپٹی کمشنر جہلم کا یونین کونسل مونن کا اچانک دورہ،نااہلی اور غفلت برتنے پر سیکرٹری یونین کونسل مونن کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2020 18:11

ڈپٹی کمشنر جہلم کا یونین کونسل مونن کا اچانک دورہ،نااہلی اور غفلت برتنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم کا یونین کونسل مونن کا اچانک دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ آج اچانک میونسپل کارپوریشن فیلڈ آفس نمبر دو کی بلڈنگ کا اچانک دورہ کیا جب وہ یونین کونسل مونن کے دفتر میں پہنچیں تو یونین کونسل دفتر کی بلڈنگ ایک جنگل کا منظر پیش کررہی تھی جس میں کیڑے مکوڑے اور جانور پھر رہے تھے

جبکہ اتنی زیادہ گھاس اگی ہوئی تھی کہ اس میں سے چلنا مشکل تھا جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے اللہ دتہ ایکس سیکرٹری یونین کونسل مونن جو اپنے کام کو صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے سکیں اور انہوں نے ڈینگی میئرز کے خلاف بھی کوئی کام نہ کیا جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ایس او پیز پر بھی عمل نہ کیاگیا انہوں نے فوری طور پر چیف آفیسر تحصیل کونسل کو احکامات جاری کیے کہ اللہ دتہ کو فوری طور پر نااہلی اور غفلت کی بنا پر معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :