بھارت 24 گھنٹے میں 4 ہزار نئے کیسزاور195 اموات

منگل 5 مئی 2020 23:00

بھارت 24 گھنٹے میں 4 ہزار نئے کیسزاور195 اموات
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً چار ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 195افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے کورونا صورتحال کے حوالہ سے بتایا کہ کووڈ۔ 19 سے مجموعی طور پر 1568 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 46437 ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 195 افراد کی اموات ہوئی اور 12727 مریض صحت یاب ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :