ڈیرہ اسماعیل خان، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت آن لائن30ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد

بدھ 6 مئی 2020 15:33

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت آن لائن30ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر اکیڈمکس /ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابرانکے ہمراہ دفتر میںجبکہ دیگر تمام شعبہ جات کے ڈین ، ڈائریکٹرز،سربراہان آن لائن موجود تھے۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون ہونیکی وجہ سے اکیڈمک کونسل کا ایجنڈا تمام ممبران کو بذریعہ ای میل بھیج دیا گیا تھا‘ تاکہ اکیڈمک کونسل کی میٹنگ آن لائن ہو سکے ۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کو کامیاب اور مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اکیڈمکس اور ریسر چ کو بہتر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایکٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ وائس چانسلر کا کام ایکٹ کو لاگو کرنا ہے۔

لہٰذا ہم نے تمام کام ایکٹ اور سٹیچیوٹس کو دیکھ کر کرنے ہیں۔ اسلئے آج کی میٹنگ میں ایکٹ اور سٹیچیوٹس نے جس چیز کی اجازت دی ،اس کو منظور کر لیا اور جوایکٹ اور سٹیچیوٹس پر پورا نہیں اترتیں ان کو روک دیا گیاہے لہٰذا جو چیزیں منظور نہیں ہوئیں ان پر ایکٹ اور سٹیچیوٹس کو دیکھ کر کام کریں تاکہ وہ بھی قانون کی روشنی میں منظور ہو جائیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی پالیسی کیخلاف کوئی بھی کام نہیں کروں گا اور نہ ہی ہونے دونگا۔

اگر کسی کو بھی یونیورسٹی پالیسی پر کوئی تحفظات ہیں تو مجھ سے رابطہ کرے میں اس کو دیکھوں گا اور اگر حل کے قابل ہوئی تو اس کو ایکٹ اور سٹیچیوٹس کے مطابق حل کروں گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی میںچلنے والے پروگراموں کو مزید بہتر بنانے کا کہا اور نئے پروگرامز بی ایس جیالوجی ، سائیکالوجی ،لائبریری سائنسز کو شروع کرنے کی سفارشات بھی سنڈیکیٹ سے منظوری کیلئے بھیجوا دیں ۔

میٹنگ میں مختلف شعبہ جات کے سیلبس، مختلف شعبہ جات میں ایم فل اورپی ایچ ڈی ،شریعہ اینڈ لاء شروع کرانے بارے تفصیلی بحث ہوئی اور مختلف شعبہ جات کے اکیڈمک معاملات کوحل کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئیں جن کو اپنی رپورٹ جلد از جلد جمع کرانے کا حکم بھی صادر فرمایا۔ وائس چانسلر نے آن لائن اکیڈمک کونسل میٹنگ کے انعقاد پر ڈائریکٹر اکیڈمکس اور ان کے سٹاف کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :