کراچی، نجی سکولوں کو ہر قسم کے ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،سید طارق شاہ

بدھ 6 مئی 2020 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین اور نیشنل ایجوکیشن کونسل کے جنرل سیکریٹری سید طارق شاہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کو ہر قسم کے ٹیکسزسے مستثنیٰ قرار دیا جائے انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کے حکومتیCovid - 19 پیکج میں نجی اسکولوں کونظر انداز کرنا افسوس نا ک ہے سید طارق شاہ نے کہاکہ نجی اسکولوں کے لئے بھی یکساں خصوصی ریلیف Covid - 19 پیکج کا اعلان کیا جائے اورصوبائی حکومت اور وزارت تعلیم کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان ،منتظمین اور اساتذہ کو نوٹس دینا بند کئے جائیں کیونکہ نجی تعلیمی ادارے دیگرشعبوں کی طرح بحران کا شکار ہیںانہوںنے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت اسا تذہ کو تنخواہ فراہم کرنے کی حتیٰ الامکان کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے تعلیم دینے کی ذمہ دار ی کوخوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیںمگراس کے با وجود بھی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو سراہانے اور انہیں ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید مالی بوجھ ڈالارہی ہے سید طارق شاہ نے کہاکہ نجی اسکولوں کی فیس میں 20فیصد کمی والدین کی پریشانیوں کو دیکھ کر کی گئی ہے مگر اس کے با وجود والدین اسکول کی فیس جمع نہیں کروا رہے جس کی وجہ سے نجی اسکولز کی انتظامیہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں اوراسکول کی عمارتوںکے کرائے ادا نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے عوام کو ہمارے ذریعے 20% رعایت دینی ہے تو نجی تعلیمی اداروں کو بھی خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے جس میں تمام ٹیکسز Sessi,EOBI)اور دیگر) سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور اسکول بلڈنگسز کے کر ائے معاف کروائے جائیں سید طارق شاہ نے کہاکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملی کو تنخواہیں دینے کیلئے بلا سود قرض فراہم کئے جائیںاگر نجی تعلیمی اداروں کو خصوصی ریلیف پیکج نہیں دیا گیا اور اسکولزمزید ایک ماہ تک بند رکھے گئے تو اس سے ملک میں تعلیمی بحران پیدا ہونے کے علاوہ نجی تعلیمی ادارے بند ہونے کا بھی خدشہ ہے انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ میں تعلیم کا معیار پہلے ہی انتہائی پست ہے جس سے انکار نہیںکیا جا سکتا اور تعلیم کا ملک میں جو کچھ معیار ہے وہ صرف اور صرف نجی تعلیمی اداروںکی ہی بدولت ہے سید طارق شاہ نے کہاکہ حکومت تعلیم کے مقدس پیشے کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کرے چونکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے اس لئے تعلیم کے بہتر مفاد میںحکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات اور سہولیات دینی چاہئے تا کہ ملک میں معیار تعلیم بلند ہو اور ملک ترقی کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :