Live Updates

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

بدھ 6 مئی 2020 20:25

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر اورگلگت بلتستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں دیر (اپر05، لوئر02)، مالم جبہ 03، سیدو شریف، بالاکوٹ02، کاکول 01، گلگت بلتستان میں چلاس 01، پنجاب میں جھنگ 05، نورپورتھل 04، قصور 03، فیصل آباد اور بہاولنگر کے مقام پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، دادو 46، تربت، شہید بینظیر آباد، چھور اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات