نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کٹس ،این 95سرجیکل ماسکس اور ہینڈ سینٹائزرز دیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 مئی 2020 18:32

نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کیلئے کرونا وائرس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   نورانی ٹرسٹ رجسٹرڈ کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سوہاوہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کٹس ،این 95سرجیکل ماسکس اور ہینڈ سینٹائزرز دیئے گئے۔

(جاری ہے)



تفصیلات کے مطابق چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ چیئرمین نورانی ٹرسٹ رجسٹر ڈ ضلع جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے آج اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب کیانی صدر عمل گروپ،ڈاکٹر عدنان نجب کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ ڈاکٹر اعجاز کو کٹس ،این 95سرجیکل ماسکس اور ہینڈ سینٹائزرز اور حفاظتی کٹس دی گئیں جبکہ ایم ایس ٹی ایچ کیو سوہاوہ نے ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :