ترکی میں مقیم نارنگ منڈی کا رہائشی کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسا

جمعرات 7 مئی 2020 20:15

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ کھنڈہ کا رہائشی ترکی میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پچیس سالہ عامر سرویا روز گار کے سلسلہ میں دو سال سے ترکی میں مقیم تھا کہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا اور گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ عامر کے انتقال کی خبر پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :