چیئرمین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ہے، نیب کی و ضاحت

میڈیا میں اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ

جمعرات 7 مئی 2020 22:48

چیئرمین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ چیئر مین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ہے،میڈیا میں اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ چوہدری برادران کے مبینہ مقدمات کی بنیاد پر نیب کے خلاف پراپیگنڈہ جاری ہے،چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال نہ کوئی فیصلہ کیا نہ ہی کوئی حکم دیا، قانون کے مطابق پرانے مقدمات پر معمول کی کاروائی جاری ہے۔نیب علامیہ میں کہاگیاہ مقدمات کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جا سکتا،میڈیا نیب سے متعلق خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان نیب کا موقف لے۔

متعلقہ عنوان :