انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 7 مئی 2020 23:00

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل میں وعدہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم فیصل شاہین وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے، وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد فیصل شاہین کی سیکورٹی زیادہ اہم ہوچکی ہے۔ فیصل شاہین کی حفاظت کے پیش ضمانت کی درخواست مسترد کرکے جیل میں ہی رکھا جائے۔ اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالتی فیصلوں کی نقول جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعاکی جس پر عدالت نے استدعامنظور کرلی اور فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔