وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا سردار سجاد شاہین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 8 مئی 2020 22:19

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے بانی راہنما سردار سجاد شاہین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات کو جماعت کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی جماعتی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سجاد شاہین ایک نظریاتی ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ جماعتی مفادات کو مقدم رکھا ان کی رحلت پر ان کے اہلخانہ عزیز و اقارب اوردیار غیر میں مقیم ان کے ساتھیوں احسان دانش اقبال یوسف راجہ شمروز، راجہ پرویز، سردار عالم جنہال، لال حسین راجپوت ،ملک تعظیم و دیگر کمیونٹی ممبران سے دلی تعزیت کرتا ہوں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دیار غیر میں رہ کر جماعت کی مظبوطی اور استحکام کے لیے کرداراداکرنے والے جماعت کا اثاثہ ہیں۔