راجہ مشتاق احمد منہاس کا مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے بانی رہنماء سردار سجاد شاہین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 8 مئی 2020 22:19

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) وزیراطلاعات سیاحت سپورٹس و امور نوجوان راجہ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے بانی رہنماء سرداد سجاد شاہین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے سردار سجاد شاہین کی وفات کو جماعت کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی جماعتی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار سجاد شاہین ایک نظریاتی ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ جماعتی مفادات کو مقدم رکھا ان کی رحلت پر ان کے اہلخانہ عزیز و اقارب اوردیار غیر میں مقیم ان کے ساتھیوں احسان دانش، اقبال یوسف راجہ شمروز، راجہ پرویز سردار عالم جنہال، لال حسین راجپوت ، ملک تعظیم و دیگر کمیونٹی ممبران سے دلی تعزیت کرتا ہوں وزیراطلاعات نے کہا کہ دیار غیر میں رہ کر جماعت کی مضبوطی اور استحکام کے لیے کرداراداکرنے والے جماعت کا اثاثہ ہیں۔