Live Updates

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 32واں اجلاس

جمعہ 8 مئی 2020 22:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 32واں اجلاس برائے سال 2020-21منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری تعلیم ہائر ایجوکیشن گورنمنٹ آف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اورچیئرمین کمیٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔اجلاس میں 2020-21کے مالی سال کا تخمینہ لاگت 5426ملین روپے منظور کرنے کیSyndicate کو سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

جو کہ اگلے چند دنوں میں متوقع ہے قبل ازیں رجسٹرار غلام غوث نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور تاریخی پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری بجٹ ہائر ایجوکیشن حسن عباس، رجسٹرار غلام غوث ، ڈین فزیکل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین ،ٹریژرمحمد اکبرعلی،ڈپٹی ٹریژر فرحان اقبال،ندیم مشتاق، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر خالدمحمود ضیاء، ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور، ڈائریکٹر کولٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر بابک محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :