کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نفرت کے سونامی کا سبب بن رہی ہے

کئی ملکوں اور خطوں میں غیر ملکیوں اور مسلمانوں پر حملے ہوئے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعہ 8 مئی 2020 22:22

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نفرت کے سونامی کا سبب بن رہی ہے
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نفرت کے سونامی کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

کئی ملکوں اور خطوں میں غیر ملکیوں اور مسلمانوں پر حملے ہوئے جبکہ مہاجرین و پناہ گزینوں کو اس وبا کی وجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کے سیاسی رہنمائ تمام رنگ و نسل کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تعلیم پر بھی زور دیں۔