احتیاطی تدابیر پر عمل کیے گئے بغیر سمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں،حکومتی وضع کردہ ضابطہ اخلاق اور ایڈوائزی عوامی مفاد میں ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعہ 8 مئی 2020 23:41

احتیاطی تدابیر پر عمل کیے گئے بغیر سمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں،حکومتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیے گئے بغیر سمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں،حکومتی وضع کردہ ضابطہ اخلاق اور ایڈوائزی عوامی مفاد کیلئے ہوتی ہیں،لوگوں میں ماسک کے صحیح استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فی الحال ہر شخص کیلئے ماسک لازمی پہننا ضروری نہیں سمجھا گیا،لیکن کورونا وائرس کے حامل افراد اور اس سے متاثر ہونے سے بچنے کیلئے ماسک پہننا بے حد ضروری ہے،لوگ ہجوم والی جگہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک ضرور پہنیں،ماسک کو بار بار چھونے سے بھی گریز کریں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹے میں ملک بھر میں 11ہزار993کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔