Live Updates

عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت

حقیقت میں نہ وہ آئیں گے اورنہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا ہے،پارٹی اس وقت شدید اختلافات اور تقسیم کا شکار ہے، موجودہ حالات میں تحریک انصاف کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے، رکن قومی اسمبلی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 12 جولائی 2025 10:55

عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی 2025)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، حقیقت میں نہ وہ آئیں گے اورنہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا ہے،پارٹی اس وقت شدید اختلافات اور تقسیم کا شکار ہے،ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔

اگرموجودہ قیادت احتجاج میں کامیاب ہوئی تو وہ معذرت کریں گے اورناکامی کی صورت میں وہ خود قیادت سنبھال کرعوام کو نکالنے کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاسوں میں بات گالم گلوچ سے شروع ہو کرگالم گلوچ پر ختم ہوتی ہے۔گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سینیٹ الیکشن کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے اور صوبے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔

(جاری ہے)

اگرہمارے اپنے پاؤں نہ کاٹتے تو ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مئی 2024 میں رہا کروا چکے ہوتے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مجھے میڈیا پرغدارکہا اور پارٹی سے نکلوایا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک اور ظلم یہ ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر شخص آ کر ورکرز کو یہی یقین دلا رہا ہے کہ قاسم اور سلیمان آئیں گے جب کہ مجھے علم کہ وہ نہیں آئیں گے۔

انہیں قاسم اور سلیمان پر رحم کرنا چاہیے، وہ خان کے چہیتے ہیں۔ اس لئے کہ جن لوگوں یا جن قوتوں سے واسطہ پڑ اہے وہاں رحم کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے سب کو عزیز ہیں اور وہ معصوم ہیں ان کی ماں انہیں اس کی اجازت نہیں دیگی۔عمران خان کا بیٹوں کا اپنے والد کیلئے میدان میں آنا موروثی سیاست کے زمرے میں نہیں آئے گا، کیوں موروثی سیاست تو یہ ہے کہ آپ گدی نشین ہوجائیں، اور قبضہ کرلیں۔ایک سوال کے جواب میں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اہلیت اور کیپیسٹی تو عمران خان ہی ہے۔ بنیادی سوال تو یہ ہے کہ لیڈر شپ کو کبھی موقع دیا ہے؟

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات