Live Updates

این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کو ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کردی

جمعہ 11 جولائی 2025 23:00

این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک ہی روز میں دوسرا الرٹ جاری کردیا گیا، پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔الرٹ کے مطابق اپر کوہستان ، دیامر و استور روڈ کے علاقے ممکنہ لینڈ سلائیڈ کی زد میں ہوں گے جبکہ گلگت روڈ اور نگر روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے، شاہراہ قراقرم کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ جگلوٹ اسکردو روڈکے مختلف مقامات، خصوصاً روندو کے ملحقہ علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کو ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات