Live Updates

پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں

بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے، کوئی بھی بیٹا یا بیٹی اپنے والد کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکتا ہے،کسی نے نہیں کہا کہ وہ تحریک کو لیڈ کریں گے۔ رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 جولائی 2025 23:41

پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، علیمہ خان نے یہ خبر دی تھی۔

بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے، کوئی بھی بیٹا یا بیٹی اپنے والد کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکتا ہے۔میں حکومتی حلقوں میں بڑی بے چینی محسوس کررہا ہوں، حکومت کو اس کو مثبت انداز میں لینا چاہیئے۔ قاسم اور سلمان کا پاکستان آبائی ملک ہے، لیکن جب والدین دونوں کا گھرٹوٹا تو بچے لندن چلے گئے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات نہیں ہورہی، عمران خان ہردوسری تیسری پیشی میں شکایت کرتے تھے کہ ان کی ملاقات نہیں ہورہی۔

بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے، کسی نے نہیں کہا کہ وہ احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے، علیمہ خان نے بھی یہی کہا کہ وہ تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔مجھے معلوم نہیں کہ قاسم اور سلمان کے پاس پاکستان کی سیٹزن شپ ہے یا نہیں۔ مزید برآں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔

ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں گے،اس وقت ملک میں آئین قانون جمہوریت کچھ نہیں ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی حیثیت بھی ختم ہوچکی ہے، ہم اداروں پر انحصار نہیں کرسکتے، ہم نہیں سمجھتے کہ عدلیہ سے ہمیں انصاف مل جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات